وحدت یوتھ کے جوان عدل پر مبنی الٰہی حکومت کے قیام کی تیاری کریں، علامہ احمد اقبال رضوی

25 مئی, 2025 19:38

شیعیت نیوز: وحدت یوتھ پاکستان کے زیرِ اہتمام تین روزہ سالانہ مرکزی کنونشن ”صدائے عدل“ کا انعقاد اسلام آباد میں ہوا، جس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سے وحدت یوتھ کے جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس تنظیمی و تربیتی کنونشن کا آغاز وحدت یوتھ کے مرکزی صدر مولانا تصور مہدی کے والہانہ انداز میں خوش آمدیدی کلمات سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: جوان ہر حال میں رہبر معظم کی پیروی کریں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مرکزی کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے "مہدویت عصرِ حاضر کے تناظر میں” کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا:

"عدل و انصاف کسی بھی ریاست کا بنیادی تقاضا ہے، اور تاریخ میں کبھی بھی پوری دنیا پر عدل کی حکومت قائم نہیں رہی، یہ شرف صرف حکومتِ امام مہدی علیہ السلام کو حاصل ہو گا۔ وحدت یوتھ کے جوانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ امام وقت کی سرپرستی میں قائم ہونے والی عالمی الٰہی حکومت کے لیے زمینہ سازی اور کردار ادا کریں۔”

چیف آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے حالات حاضرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:

"ڈیڑھ سالہ خاک و خون کے کھیل کے باوجود اسرائیل اپنے مقاصد میں مکمل ناکام ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور مغربی قوتوں کے تعاون کے باوجود، صہیونی ریاست دو تنظیموں کے سامنے بے بس ہے۔ اپنی شکست کو چھپانے کے لیے اسرائیل غزہ میں نسل کشی اور انسانی ضروریات کی بندش جیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، جو کہ جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔”

کنونشن سے ماہر تعلیم ڈاکٹر ثقلین عباس نقوی نے "ٹائم منیجمنٹ” کے عنوان پر خطاب کیا، جب کہ دیگر مقررین میں صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی، سید یاور کاظمی اور راجہ مصطفی حیدر شامل تھے۔

11:12 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔