جوان ہر حال میں رہبر معظم کی پیروی کریں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز : سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا وحدت یوتھ مرکزی کنونشن اسلام آباد میں خطاب۔
ان کا کہنا تھا کہ لبرل جمہوریت شرک ہے، جو پاکستان کے آئین میں نہیں ہے۔
اصل جمہوریت بھی صالح لوگوں اور نمائندگان کے ذریعے ایسے حکمران کا انتخاب ہے جو اللہ کی حکومت قائم کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین بہترین آئین ہے، جس میں تمام مسالک کو ایک پرچم تلے اکٹھا کرنا مقصود ہے۔
ہمارے سینکڑوں محب وطن جوان اس وقت جیلوں میں ظلم و تشدد برداشت کر رہے ہیں لیکن سر نہیں جھکا رہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا یورینیم کی افزودگی ختم کرنا چاہتا ہے تو کوئی جوہری معاہدہ نہیں ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
انہوں نے نصیحت کی کہ جوان ہر حال میں رہبر معظم کی پیروی کریں۔
جوان تلاوت قرآن، فہم قرآن، ہدایت قرآن، اطاعت قرآن کریں، کبھی گمراہ نہیں ہونگے۔
شہزادہ قاسم کا فرمان کہ موت مجھے شہد سے زیادہ شیریں لگتی ہے، یہ معرفت امام اور عشق خدا تھا۔
اس کے بعد انہوں نے مرکزی صدر برادر تصور نقوی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کس جوش و جذبے اور اتحاد سے وحدت یوتھ کا کارواں تشکیل دیا۔
اس کے بعد انہوں نے نومنتخب مرکزی صدر کا اعلان کیا۔







