غزہ سے جنگ دھوکا ہے، ہمیں اب تک جھوٹ بولا گیا، اسرائیلی پارلیمنٹ میں لفظی جھڑپیں

24 مئی, 2025 09:52

شیعیت نیوز : غزہ میں پوری فوجی طاقت استعمال کرنے کے باوجود حماس کو ختم کرنے میں صہیونی فوج ناکام ہوگئی ہے۔

فلسطینی مقاومت کے سامنے بے بسی کا مظاہرہ کرنے پر نتن یاہو حکومت اور فوج کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران حماس کے خلاف جاری جنگ میں تل ابیب کی ناکامی پر سخت کشیدگی اور تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔

پارلیمنٹ کے حالیہ اجلاس میں لیکوڈ پارٹی کے رکن عمیت ہالیوی اور وزیر جنگ یسرائیل کاتز کے درمیان شدید لفظی جھڑپ ہوئی۔

عمیت ہالیوی نے وزیر جنگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: "تم کچھ نہیں سمجھتے۔ حماس کو نابود کرنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خانہ فرہنگ ایران ملتان کے زیر اہتمام شہداء خدمت کی پہلی برسی کی تقریب منعقد

انہوں نے مزید کہا: "یہ جنگ 20 ماہ بعد ناکام ہوچکی ہے اور تل ابیب حماس کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

ماضی میں ہم ہر جنگ میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرتے تھے، لیکن آج ہم حماس کو شکست نہیں دے پا رہے۔

یہ جنگ ایک دھوکہ ہے، ہمیں اس کی کامیابیوں کے بارے میں جھوٹ بولا گیا۔

یہ صورتحال اسرائیل کے اندر بڑھتی ہوئی سیاسی تناؤ اور فوجی ناکامیوں پر عوامی و پارلیمانی بے چینی کی ایک اور جھلک ہے۔

جس کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔

1:28 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔