وزیر اعظم شہباز شریف کا دورۂ تہران، ایران سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں متوقع

24 مئی, 2025 09:20

شیعیت نیوز : پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورۂ تہران میں، ایران کے اعلیٰ رتبہ حکام سے ملاقات میں بہت سے مسائل منجملہ دو طرفہ امور اور علاقائی نیز بین الاقوامی مسائل پر تفصیل سے گفتگو کریں گے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق میاں شہباز شریف اپنے اس دورے میں، ہند و پاک کے درمیان حالیہ کشیدگی کے سلسلے میں اپنے دوست ملکوں کے موقف کی قدردانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں ایک ہفتے میں 1,60,000 فلسطینی بے گھر، اقوام متحدہ کا انتباہ

اس سے پہلے بھی پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام آباد جنوبی ایشیا کے مسائل پر علاقے کے تمام دوست ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں ایران اور پاکستان کے درمیان مسلسل رابطے جاری ہیں۔

3:26 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔