یورپی یونین کا اسرائیل سے جنین واقعے پر وضاحت کا مطالبہ

21 مئی, 2025 19:11

شیعیت نیوز : یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے جنین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے یورپی سفارت کاروں پر فائرنگ کے واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے وضاحت اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی قابض افواج نے مغربی کنارے کے علاقے فلسطین کے شہر جنین میں یورپی سفارت کاروں کے دورے کے دوران انتباہی گولیاں چلائیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

صیہونی فوج کی اس کارروائی پر سپین اور اٹلی کی حکومتوں نے فوری اور شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو حملے مزید تیز ہوں گے، انصاراللہ

ادھر فلسطینی وزارت خارجہ نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک "وحشیانہ جرم” قرار دیا جس میں قابض صیہونی افواج نے جان بوجھ کر فلسطینی ریاست کے ایک تسلیم شدہ سفارتی وفد کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے اسرائیل سے تحقیقات اور ذمہ داروں کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا:

“سفارت کاروں کی زندگیوں کو لاحق کوئی بھی خطرہ ناقابل قبول ہے۔”

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یورپی سفارت کاروں کا وفد ایک غیر مجاز راستے سے اس علاقے میں داخل ہوا جہاں انہیں جانے کی اجازت نہیں تھی۔

12:08 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔