اہم ترین خبریںیمن

یمن میں امریکہ کو بری طرح شکست ہوئی ہے، امریکی وزیر دفاع کا اعتراف

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسٹ نے تسلیم کیا ہے کہ شدید فضائی بمباری کے باوجود امریکہ یمن میں انصاراللہ کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے

شیعیت نیوز : امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسٹ نے کہا ہے کہ یمن میں انصاراللہ ختم نہیں ہوگی۔

امریکہ کو اپنی تمام تر توانائی اور وسائل یمن میں حکومت کی تبدیلی پر صرف نہیں کرنے چاہئیں۔

ہم اپنا وقت صرف حوثیوں کے ساتھ جنگ میں نہیں گزارسکتے۔

ہمیں اپنی اہم ترین ترجیحات یعنی ایران اور چین، کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔

ہماری حالیہ کارروائیوں کا مقصد حوثیوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا تھا تاہم اس میں کامیابی نہ مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کو یورینیم افزودگی کے لئے کسی کی اجازت درکار نہیں، رہبر معظم کا شہید رئیسی کی برسی پر خطاب

انہوں نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومن کی علاقے سے واپسی سے چشم پوشی کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اب امریکی بحری بیڑے باب المندب کی آبی گزرگاہ سے زیادہ آزادی کے ساتھ گزرسکتے ہیں۔

امریکی صدر کا موقف واضح ہے کہ حوثیوں کی طرف سے امریکی جہازوں پر حملوں کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

چین سے ممکنہ جنگ کے تناظر میں امریکی تیاریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون میں ہم نے بارہا چین کے ساتھ جنگ کی مشقیں کی ہیں تاکہ ہمیشہ بیجنگ سے ایک قدم آگے رہیں۔

اگرچہ امریکہ ایشیا و بحرالکاہل پر اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے تاہم یورپ اور مشرق وسطی بھی امریکی نگاہوں سے اوجھل نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button