اہم ترین خبریںایران

ایران کو یورینیم افزودگی کے لئے کسی کی اجازت درکار نہیں، رہبر معظم کا شہید رئیسی کی برسی پر خطاب

شہید رئیسی اور شہداء خدمت کی پہلی برسی کے موقع پر رہبر معظم کی موجودگی میں تقریب منعقد ہوئی

شیعیت نیوز : سابق ایرانی صدر شہید رئیسی اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کی پہلی برسی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

رہبر معظم  نے شہید صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ ہوائی حادثے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی اصول پسندی اور استقامت کو سراہا۔

رہبر انقلاب نے  کہا کہ شہید رئیسی نے صدارت کے آغاز میں ہی ایک واضح مؤقف اختیار کیا تھا۔

اُنہوں نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ایک صحافی کے سوال پر دو ٹوک انداز میں نفی میں جواب دیا تھا۔

شہید رئیسی نے دشمن کو موقع نہ دیا کہ وہ ایران کو دھمکی، لالچ یا مکاری سے مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور کرے۔

وہ مضبوط اور غیر مبہم مؤقف کے ساتھ ڈٹے رہے۔

شہید رئیسی کے دور میں بھی موجودہ دور کی طرح، بالواسطہ مذاکرات ہوئے لیکن وہ بے نتیجہ رہے۔

آج بھی ہمیں کوئی نتیجہ نکلنے کی توقع نہیں ہے اور ہم نہیں جانتے آگے کیا ہوگا۔

مذاکرات کے حوالے سے فریق مخالف کو ایک بات کا تذکر دینا چاہتا ہوں کہ ایران کے خلاف ہرزہ سرائی سے پرہیز کرے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ مقصود ڈومکی کا سابق گورنر بلوچستان سید ظہور کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

یہ کہنا کہ ہم ایران کو افزودگی کی اجازت نہیں دیں گے، بہت بڑی غلطی ہوگی۔

ایران کو کسی کی اجازت کا انتظار نہیں۔

ہماری اپنی پالیسیاں اور اپنا طریقہ کار ہے اور اپنے فیصلوں کی خود پیروی کرتے ہیں۔

ایک مناسب موقع پر ایرانی قوم کو یہ بھی بتاؤں گا کہ مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ کیوں اس قدر اصرار کرتے ہیں کہ ایران افزودگی نہ کرے؟

وہ افزودگی کے مسئلے پر کیوں اتنے حساس ہیں؟

ان کے اس اصرار کے پیچھے اصل نیت کیا ہے؟

ان شاء اللہ میں یہ باتیں کسی اور موقع پر قوم کے سامنے رکھوں گا تاکہ سب جان لیں کہ معاملہ کیا ہے۔

شہید رئیسی خود کو عوام سے برتر نہیں سمجھتے تھے۔

وہ خود کو عوام کا حصہ بلکہ ان سے کمتر سمجھتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button