یمن کی اسرائیلی شہروں پر میزائل کارروائی، بن گوریان ایئرپورٹ بند
انصاراللہ کا اعلان: غزہ پر حملے جاری رہے تو اسرائیلی ہوائی اڈے مزید نشانے پر ہوں گے

شیعیت نیوز : غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور یمن پر جارحیت کے جواب میں یمنی فوج نے صیہونی شہروں اور تنصیبات پر میزائل حملہ کیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یمن سے میزائل داغا گیا اور فضائی دفاعی نظام نے اسے روکنے کی کوشش کی۔
اسرائیل کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ تل ابیب کے وسطی علاقوں میں مسلسل کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جبکہ جنوبی تل ابیب کے شہر بات یام میں ایک شخص اس وقت زخمی ہوا جب وہ پناہ گاہ کی جانب جا رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : عرب لیگ اجلاس کا اعلامیہ کھوکھلے الفاظ ہیں، جہاد اسلامی کا سخت ردعمل
اس حملے کے بعد بن گوریان ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کی آمد و رفت کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
دوسری جانب انصاراللہ کے رہنما نصرالدین عامر نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن گوریان ایئرپورٹ سمیت مقبوضہ فلسطین کے تمام ہوائی اڈے اب غیر محفوظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ پر حملوں میں شدت آنے کے بعد ہم تمام ہوائی اڈوں پر پروازوں کی پابندی عائد کر رہے ہیں۔
انہوں نے فضائی کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں کی جانب اپنی پروازیں بند کریں تاکہ مسافروں کی جانیں محفوظ رہیں۔
نصرالدین عامر نے واضح کیا کہ انصاراللہ کی کارروائیاں نہ صرف جاری رہیں گی بلکہ اسرائیلی جارحیت اور غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک مزید شدت اختیار کریں گی۔