ایران امریکہ مذاکرات کا نیا دور قریب، تاریخ کا جلد اعلان متوقع
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی تفصیلات طے پا رہی ہیں، مقام کا اعلان عمان کرے گا

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کے اگلے دور کا وقت تقریباً طے ہوچکا ہے اور اس کی حتمی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عراقچی نے بتایا کہ عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں خطے کے حالات، دوطرفہ تعلقات اور امریکا کے ساتھ جاری بات چیت کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور ایران میں بالواسطہ مذاکرات جاری، ٹرمپ کے پیغامات رہبر اعلیٰ کو منتقل
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کا وقت جلد طے کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔
عراقچی کے مطابق مذاکرات کے مقام کے حوالے سے عمان کے وزیر خارجہ اعلان کریں گے۔
عمان کے ذریعے امریکہ کا مکتوب پیغام وصول کرنے کے بارے میں سوال پر عراقچی نے واضح کیا کہ ابھی تک امریکا کی جانب سے کوئی تحریری پیغام ہمیں موصول نہیں ہوا ہے۔