ڈونلڈ ٹرمپ کی داعشی الجولانی کی تعریف، امریکی دوہرے معیار پر عالمی تنقید
شام کے سفاک دہشتگرد کو "نوجوان اور پرکشش" کہنے پر ٹرمپ کو کڑی تنقید کا سامنا

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک بار پھر شام پر قابض تکفیری دہشت گردوں کے سرغنہ ابو محمد الجولانی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک طاقتور ماضی کی حامل شخصیت قرار دیا!
انہوں نے قطر میں تاجروں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہا کہ "میں نے شام کے نئے رہنما سے ملاقات کی، جو طاقتور ماضی کے حامل ہیں، مجھے یقین ہے کہ وہ اپنے ملک کے لیے ایک اچھے حکمران ہوں گے اور ہم اس کا مشاہدہ کریں گے!”
یہ بھی پڑھیں : شہید صدر رئیسی اور امیر عبداللہیان کی پہلی برسی پر تہران میں عظیم الشان اجتماع
ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ انھوں نے قطر کے دورے کے دوران الجولانی سے ملاقات کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات کے دوران الجولانی نے ان سے کہا کہ شام میں حالات مستحکم ہونے پر وہ قابض صیہونی حکومت کو تسلیم کر لیں گے!
ٹرمپ نے الجولانی سے یہ بھی کہا کہ وہ "ایک نوجوان اور پرکشش شخص” ہیں!
خیال رہے کہ شام میں بدترین خونی کھیل کھیلنے والے دہشت گرد اور سفاک قاتل کی تعریف کرنے پر عالمی میڈیا ایک بار پھر امریکہ کے دوہرے معیار اور منافقانہ طرز عمل پر انگشت بدندان ہے!
دنیا پر واضح ہو چکا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انسانی حقوق کا امریکی نعرہ ایک پرکشش سلوگن ہے جس کے پیچھے امریکی چنگیزیت چھپی ہے۔