اہم ترین خبریںپاکستان
جامعہ الکوثر اسلام آباد کے وفد کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات، اظہار تعزیت پیش کیا
ملاقات میں علامہ شیخ اسحاق نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، مولانا شیخ احمد فخر الدین، مولانا انتصار حیدر جعفری، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی، ذولفقار حیدر اور سید محمد ساجد نقوی شریک تھے

شیعیت نیوز : سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی سے جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے وفد نے ملاقات کی۔
مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
معزز وفد نے مختلف امور پر علامہ ساجد نقوی کے ساتھ گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ راجہ ناصر عباس کی زیرصدارت، ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس
ملاقات میں علامہ شیخ اسحاق نجفی، علامہ شیخ انور علی نجفی، مولانا شیخ احمد فخر الدین، مولانا انتصار حیدر جعفری، مولانا سید عقیل اصغر کاظمی، ذولفقار حیدر اور سید محمد ساجد نقوی شریک تھے۔
علامہ ساجد نقوی نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔