امریکہ ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، امریکی عہدیدار

11 مئی, 2025 10:42

شیعیت نیوز : ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور ملتوی ہونے کے بعد جلد دوبارہ شروع ہو رہا ہے۔ فریقین ایک معاہدے پر متفق ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسی حوالے سے ایک امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ صدر ٹرمپ ایران سے معاہدے کے حوالے سے نہایت سنجیدہ اور مخلص ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا چوتھا دور آج عمان میں شروع

امریکی اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن یہ یقینی بنائے گا کہ ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ تہران کے ساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کی امید رکھتا ہے اور یہ بھی چاہتا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن قائم ہو۔

7:07 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔