اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، لشکر جھنگوی کے 8 اہم ٹارگٹ کلرز ہلاک

مختلف علاقوں میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے

شیعیت نیوز : خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

مختلف علاقوں میں لشکر جھنگوی کے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

جنوبی وزیرستان میں بھی سکیورٹی فورسز نےکارروائی کی جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں نائیک مجاہد خان شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : متاثرین غزہ کے لئے پاکستان کے شہریوں کی جانب سے 16ویں امدادی کھیپ روانہ

نائیک مجاہد خان کی  عمر 40 سال تھی اور  ضلع کوہاٹ کے رہائشی تھے۔

خیبر اور بنوں میں بھی سکیورٹی فورسز  اور  خوارج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جھڑپوں کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے۔

مارے گئے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز  پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button