اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

متاثرین غزہ کے لئے پاکستان کے شہریوں کی جانب سے 16ویں امدادی کھیپ روانہ

الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 85 ٹن تیار کھانے، 10 ٹن چاول اور 2 ٹن پاؤڈر دودھ پر مشتمل 97 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے

شیعیت نیوز : ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے متاثرین کے لیے امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے غزہ کے لئے امدادی سامان کی 16 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 85 ٹن تیار کھانے، 10 ٹن چاول اور 2 ٹن پاؤڈر دودھ پر مشتمل 97 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ ساجد نقوی کی ایس یو سی کے مرکزی رہنماؤں سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا

امدادی کھیپ میں موجود سامان پیر کے روز جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے عمان (اردن) کے لئے روانہ ہوا۔

مجموعی طور پر 27 امدادی کھیپوں کے ذریعے 2142 ٹن (1615 ٹن غزہ، 416 ٹن لبنان، 111 ٹن شام) امدادی سامان مشرق وسطیٰ میں متاثرین کے لئے بھجوایا جا چکا ہے۔

حکومت پاکستان فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی جنگ زدہ عوام کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان بھیجنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button