اہم ترین خبریںایرانعراق

عراق کی ایران مخالف گروپوں کو وارننگ: سلیمانیہ کے علاقوں سے فوری انخلاء کا حکم

بغداد-تہران سکیورٹی معاہدے کے تحت کارروائی نہ کرنے کی صورت میں طاقت کا استعمال ہوگا

شیعیت نیوز : عراقی سکیورٹی فورسز نے ایران مخالف گروپوں کو سلیمانیہ کے علاقوں سے اپنی کمین گاہیں فوری طور پر خالی نہ کرنے کی صورت میں طاقت کے استعمال کی وارننگ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی صوبے سلیمانیہ میں سکیورٹی فورسز نے ایران مخالف گروپوں کو اپنی کمین گاہیں خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔

سیکورٹی فورسز کے ترجمان سلام عبدالخالق نے کہا کہ ایران مخالف گروپوں سے کہا گیا ہے کہ وہ زورکوئیری، کولارش اور وبانہ گورہ میں اپنے ٹھکانے خالی کریں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے شام پر حملوں کی شدید مذمت، ایران کا عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام بغداد اور تہران کے درمیان ہونے والے سکیورٹی معاہدے کے تحت کیا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں کو دی گئی مہلت مئی کے آغاز سے ختم ہو چکی ہے اور اس سے قبل کئی بار یہ مہلت بڑھائی جا چکی تھی، تاہم اس مرتبہ ان گروپوں کے پاس صرف 10 دن باقی ہیں تاکہ وہ سورداش کیمپ منتقل ہو جائیں۔

اس سے پہلے اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ عراقی حکومت ایران کے ساتھ سکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے ایران مخالف گروپوں کی سرگرمیوں کو عراق میں بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

عراق کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے فیصلے کے مطابق بغداد اور تہران کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور سرحدوں اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایران مخالف گروپوں کی عراق میں سرگرمیاں ممنوع کر دی گئی ہیں۔

عراقی وزیراعظم اور نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے دفتر سے جاری حکم میں سکیورٹی فورسز، فوج، بارڈر کراسنگ اتھارٹیز اور کردستان حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس حوالے سے ضروری اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button