اسرائیل کے شام پر حملوں کی شدید مذمت، ایران کا عالمی برادری سے فوری اقدام کا مطالبہ

03 مئی, 2025 21:09

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کے مختلف شہروں میں دفاعی اور سویلین تنصیبات پر اسرائیل کے مجرمانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے دمشق، لاذقیہ، ادلب، حماہ، قنیطرہ اور درعا میں صہیونی حکومت کے حملوں کے بعد عالمی برادری اور خطے کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے شام پر حملوں کو روکنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا پاکستان و بھارت کا اہم دورہ

شام کے اسٹریٹجک اثاثوں، فوجی اور شہری انفراسٹرکچر پر صہیونی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، بقائی نے کہا کہ آج یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کا اصل مقصد شام کے دفاعی اور اقتصادی انفراسٹرکچر کو تباہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ناپاک عزائم کو پورا کر سکے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے پلیٹ فارم سے بھی صہیونی حکومت کی جارحیت اور حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان تنظیموں سے اپنے فرائض ادا کرنے کی اپیل کی۔

3:32 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔