Uncategorized

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا پاکستان و بھارت کا اہم دورہ

اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں، دو طرفہ تعلقات و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ عباس عراقچی پیر کے روز پاکستان جائیں گے۔ یہ دورہ ایران کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ باقاعدہ مشاورت کے تحت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رفح اور رام اللہ میں اسرائیلی فوج کو حادثات، متعدد صہیونی فوجی زخمی

ترجمان نے بتایا کہ عراقچی اس دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور حالیہ علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ عراقچی اس ہفتے کے آخر میں بھارت کا بھی سرکاری دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button