اہم ترین خبریںایران

ایرانی عدلیہ نے موساد ایجنٹ کو سزائے موت سنا دی

ایران کی عدلیہ نے موساد ایجنٹ کی پھانسی سے آگاہ کیا جنہیں صیہونی رژیم کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی

شیعیت نیوز : ایران کی عدلیہ نے موساد کے ایجنٹ محسن لنگرنشین کی پھانسی سے آگاہ کیا جنہیں صیہونی رژیم کے لیے جاسوسی کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

لنگرنشین کو موساد کے ساتھ تعاون اور 2022 میں سپاہ پاسداران انقلاب کے رکن کرنل حسن صیاد خدائی کے قتل میں آپریشنل اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔

اسرائیلی حکومت نے کرنل خدائی کے قتل میں ہاتھ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی دہشتگردی یوم مزدور کی وجہ کیسے بنی؟ یوم مزدور کی تاریخ

لنگرنشین کو اکتوبر 2020 میں موساد نے بھرتی کیا اور اس نے خفیہ ٹریننگ کے بعد جنوری 2021 میں اپنا پہلا مشن انجام دیا۔

ایرانی حکام نے کہا کہ لنگرنشین کا ایران سے بیرون ملک موساد کے اعلیٰ عہدیداروں اور کارندوں کے ساتھ قریبی رابطہ تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button