اہم ترین خبریںپاکستان
سی ٹی ڈی کی اہم کاروائی، سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے 9 دہشتگرد پشین میں ہلاک
دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے تھا، جو ملک میں تکفیرانہ فسادات، اجتماعات میں حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔

شیعیت نیوز : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے ضلع پشین میں کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پشین کے علاقے خانئی بابا میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کی۔
جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں میں سیکورٹی فورسز کا اہم آپریشن، لشکر جھنگوی کے 6 دہشتگرد ہلاک
ان کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گردی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے تھا۔
جو ملک میں تکفیرانہ فسادات، اجتماعات میں حملے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔
سی ٹی ڈی ملک سے اس طرح کی دہشتگرد تنظیموں کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔