اہم ترین خبریںپاکستان

بنوں میں سیکورٹی فورسز کا اہم آپریشن، لشکر جھنگوی کے 6 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع بنوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا

شیعیت نیوز : سکیورٹی فورسز کے بنوں میں آپریشن کے دوران لشکر جھنگوی کے 6  دہشت گرد مارے گئے۔

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع بنوں میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

فورسز کے آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

اس دوران 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فضائیہ بوکھلا گئی، اپنی آبادی کو ہی پاکستان سمجھ کر بم گرا دیا

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی و تکفیری سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔

سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button