تل ابیب میں نتن یاہو کے خلاف ہزاروں مظاہرین کا احتجاج، استعفیٰ کا مطالبہ
شاباک کی رپورٹ نے نتن یاہو حکومت کی سیکیورٹی ناکامیوں کو بے نقاب کردیا، عوامی غصہ سڑکوں پر آگیا

شیعیت نیوز : مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سیاسی و سیکیورٹی بحران کی شدت بڑھ گئی ہے۔ ہزاروں صہیونی مظاہرین نے تل ابیب میں وزیر اعظم نتن یاہو کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غیر اعلانیہ طور پر ہونے والے مظاہرے میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور سڑکوں پر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی ترجمان کا بیان: سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ہماری ترجیح ہیں
احتجاج کی تازہ لہر اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی شاباک کے سربراہ کی جانب سے ایک داخلی رپورٹ منظرِ عام پر آئی، جس نے نتن یاہو حکومت کی سیکیورٹی اور انتظامی ناکامیوں کو بے نقاب کیا۔
یہ مظاہرے جنگ غزہ کے ناقص انتظام، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی میں ناکامی اور سیکیورٹی و سیاسی اداروں میں داخلی اختلافات پر عوامی ناراضگی کے تسلسل کا حصہ ہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کو طاقت کے زور پر منتشر کیا اور متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔