سربراہ ہدیہ الھادی کی ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ آمد، رہنماؤں سے مختلف موضوعات پر گفتگو
شیعیت نیوز : ہدیہ الھادی کے سربراہ، دربار میاں میر کے گدی نشین جناب پیر سید ہارون گیلانی کی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ آمد۔
مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
علامہ احمد اقبال رضوی مرکزی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی رہنما برادر اقرار ملک حسین ،برادر آصف رضا ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ ملہوالی کو 25 برس بیت چکے، سپاہ صحابہ کے دہشتگرد تاحال آزاد دندناتے پھر رہے ہیں
اس موقع پردو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وحدت اسلامی کے ذریعے ہی وطن عزیز میں عالمی سازشوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
فلسطین کی آزادی میں مسلم حکمران رکاوٹ ہیں ،پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کی حمایت میں ہر عنوان سے فعال رہے۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی ضرورت پر زور دیا۔
آخر میں معزز مہمانوں کو قرآن مجید کے نسخے تحفے میں پیش کیے۔







