سانحہ ملہوالی کو 25 برس بیت چکے، سپاہ صحابہ کے دہشتگرد تاحال آزاد دندناتے پھر رہے ہیں

12 اپریل, 2025 23:40

شیعیت نیوز : 12 اپریل پاکستان کی شیعہ تاریخ کا ایک سیاہ دن ، کالعدم سپاہ صحابہ کے حملے میں 19 مومنین شہید جبکہ 39 شدید زخمی ہوئے ، سانحے میں ملوث مجرمان عدالتوں سے رہا، شہداء کے لواحقین کو ریاست انصاف دینے میں ناکام ۔

آج سے 25 برس قبل 12 اپریل 2000، 6 محرم الحرام 1413 ہجری کے روز ضلع اٹک کی تحصیل ملہوالی میں رات کے وقت امام بارگاہ کرم حسین شاہ میں جاری مجلس عزا کے دوران عزاداروں پر کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا۔

اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں قاری محمود عثمانی، ملک قاسم اعوان ، ملک عزیز الدین اعوان و دیگر نے نہتے عزاداروں پر کلاشنکوف کے برسٹ کھول کر اندھادہند فائرنگ کی جبکہ دستی بموں سے حملہ بھی کیا۔

اس سانحے میں 19 عزادار بہیمانہ طور پر شہید جبکہ 39 زخمی ہوئے اور علاقے میں کہرام برپا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی نظریں پاکستان کے ذخائر پر ہیں، علامہ جواد نقوی

ہر طرف چیخ وپکار تھی، ہر کوئی اپنے پیاروں کو تلاش کررہا تھا، لیکن ایک درجن سے زائد گھروں پر قیامت گزر چکی تھی۔

بعد ازاں اس دہشت گرد حملے میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے سفاک دہشت گرد قاری محمود عثمانی، ملک قاسم اعوان ، ملک عزیز الدین اعوان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا تھا۔

2017ء کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ ملہوالی اٹک کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مذکورہ مجرمان کے ہائیکورٹ کے سزائے موت کے فیصلہ کو عمر قید میں بدل دیا تھا۔

مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نےاپنی اتحادی دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کی خوشنودی کی خاطرتینوں دہشت گردوں کو 2022 میں جیل سے رہا کردیا تھا۔

آخر کب تک یہ نامنہاد جمہوری حکومتیں ملت تشیع کے خون سے اپنی سیاست کی ہولی کھیلتی رہیں گی؟

1:37 شام مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔