اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی وزیر کی بیٹی کا والد اور بھائی کے ہاتھوں متعدد بار جنسی استحصال

شوشانہ اسٹروک کا الزام: والدین اور بھائی کے جنسی حملوں کا شکار رہی

شیعیت نیوز : شوشانہ اسٹروک اسرائیلی بستیوں اور قومی مشنز کی وزیر اوریت اسٹروک کی بیٹی ہیں۔

شوشانہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ مجھے والدین اور بھائی کی جانب سے جنسی حملوں کا سامنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کافی عرصے تک اس اذیت کو برداشت کرنے اور کسی فیصلے پر پہنچنے تک بہت ڈپریشن میں رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی اعتکاف معصوم بچے کے ساتھ زیادتی

شوشانہ نے کہا کہ میں اٹلی میں پولیس کو تمام تفصیلات سے آگاہ کر چکی ہوں اور اب میں کچھ پُرسکون محسوس کر رہی ہوں۔

بیٹی کے اس بیان پر اسرائیلی وزیر اوریت اسٹروک یا اہل خانہ کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اٹلی پولیس کی جانب سے بھی اس مقدمے پر تاحال کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button