اہم ترین خبریںیمن
یمن پر زمینی حملے کا خواب دیکھنا چھوڑ دو، انصاراللہ کی امریکہ کو دوٹوک وارننگ
محمد البخیتی کا کہنا ہے کہ امریکہ کی حملوں کا واحد نتیجہ عام شہریوں کی شہادت ہے

شیعیت نیوز : یمنی تنظیم انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے امریکہ کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ یمن پر براہ راست ہو یا مقامی ایجنٹوں کے ذریعے کسی قسم کی زمینی جنگ کے بارے میں سوچنا بھی چھوڑ دے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کی جانب سے انصاراللہ کے سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں اور ان حملوں کا واحد نتیجہ عام شہریوں کی شہادت کی صورت میں نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے، ٹرمپ کا دھمکی آمیز بیان
انہوں نے زور دے کر کہا کہ انصاراللہ، امریکہ کے حملوں پر جوابی اور غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھے گی۔
محمد البخیتی نے مزید کہا کہ اگر امریکہ اور ایران کے درمیان کوئی معاہدہ بھی ہو جائے، تب بھی غزہ کی حمایت میں ہمارا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔