علامہ ساجد نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات، تعزیت اور ملکی امور پر گفتگو
شیعیت نیوز : سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے مولانا سید علی رضا نقوی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس کے علاوہ اس ملاقات میں گلگت بلتستان سمیت مختلف سیاسی و عوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : شیعہ علماء کونسل کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے اہم ملاقات
ملاقات میں گورنر پنجاب نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی قومی و سیاسی خدمات کو سراہا اور ان کی رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، سید عاطف حسین گیلانی اور ملک امانت خان راول شریک تھے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔






