شیعہ علماء کونسل کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے اہم ملاقات

09 اپریل, 2025 17:56

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی اور حج و زیارات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔

اس ملاقات میں حج و عمرہ اور زیارات مقدسہ کے لیے بعض عوامی مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا اور حج، محرم اور اربعین سے قبل ان مسائل کو حل کر کے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی بار ایسوسی ایشن کا اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کا اعلان

وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج و زیارات میں زائرین کو درپیش مسائل کو حکومت کی جانب سے حل کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا اور باہمی کاوشوں سے رواں برس حج و زیارات میں عوام کو مزید بہتر سہولیات دینے کی یقین دہانی کروائی۔ وفاقی وزیر نے ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین کے لیے بھی باہمی کاوشوں کو اہم قرار دیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے انہیں بانی اتحاد امت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اتحاد بین المسلمین کے لیے ملک بھر میں جاری اقدامات سے آگاہ کیا اور اتحاد امت کے لیے باہمی کاوشوں کو وقت کا اہم تقاضا قرار دیا۔

3:55 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔