کراچی بار ایسوسی ایشن کا اسرائیلی مصنوعات پر پابندی کا اعلان

09 اپریل, 2025 17:53

شیعیت نیوز : پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی بار ایسوسی ایشن نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری نسل کشی، انسانیت سوز مظالم اور عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کے خلاف احتجاجی طور پر کراچی بار ایسوسی ایشن کی حدود میں اسرائیل کی کثیر القومی کمپنی "پیپسی” کی تمام مصنوعات کے داخلے پر پابندی لگا دی۔ یہ قدم انسانیت، عدل اور بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کے جذبے کے تحت اٹھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف امریکہ سمیت دنیا بھر میں 1200 مظاہرے

کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ اور جنرل سیکرٹری محمد غلام رحمٰن کورائی کے دستخط سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی حدود میں پیپسی کی تمام مصنوعات کو ممنوع قرار دیا گیا، اس کے علاوہ تمام ایسوسی ایشن ممبران سے گزارش کی گئی کہ پیپسی کی تمام مصنوعات کے خلاف اس پابندی پر مکمل عمل درآمد کیا جائے۔

1:59 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔