تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں، علامہ ولایت حسین

12 اپریل, 2025 13:51

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم مظلوم پاکستانی عوام کے لئے آواز بلند کرنے والی جماعت ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل سیاسی جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بلوچستان کے حالیہ مسائل، وفاقی حکومت کی مائنز اینڈ منرل پالیسی اور معدنیات پر قبضہ گیری کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بی این پی رہنماء ساجد ترین، پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال، بی این پی رہنماء آغا حسن بلوچ، پی ٹی آئی رہنماء داؤد شاہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : 55 ہزار سے زائدکلمہ گو افراد کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟، مفتی تقی عثمانی

مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاراچنار میں جاری مظالم کے خلاف ملک گھیر دھرنے دیئے گئے۔

کراچی میں حکومت اور انتظامیہ نے دھرنوں پر لاٹھی چارج کرکے مظلوم عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی۔

تاہم آج بھی ہم تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخر تک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

9:08 صبح مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔