گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں موجود معدنیات یہاں کے باسیوں کی ملکیت ہیں، شیخ احمد علی نوری

09 اپریل, 2025 13:10

شیعیت نیوز : سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے پہاڑوں میں موجود معدنیات یہاں کے باسیوں کی ملکیت ہیں۔

لینڈ ریفارمز، گرین ٹورزم کے نام پر غداروں کو گلگت بلتستان کا سودا کرنے نہیں دیں گے۔

ہر فورم پر عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

گلگت بلتستان کی معدنیات بیچنے کا اعلان کرنے والی وفاقی حکومت اور اتحادی جماعتیں اپنا موقف واضح کریں۔

یہ بھی پڑھیں : امیر جماعت اسلامی کراچی کی ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر سے ملاقات، یکجہتی غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت

وہ یہاں کے عوام کے ساتھ کھڑی ہیں یا اس خطے کے سوداگروں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

گلگت بلتستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت ہمارا شرعی فریضہ ہے۔

رجیم چینج کے ذریعے ملک کے کرپٹ لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کر کے ہمارے وسائل پر قبضے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔

ایسے عوام دشمن پالیسیوں کو گلگت بلتستان کے غیور عوام ہرگز کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

10:33 صبح مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔