امیر جماعت اسلامی کراچی کی ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر سے ملاقات، یکجہتی غزہ مارچ میں شرکت کی دعوت
شیعیت نیوز : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری سے ملاقات کی۔
ملاقات میں اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شرکت کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 3 دہشت گرد گرفتار
ملاقات کے دوران غزہ کی تباہی، اسرائیلی جارحیت اور امت مسلمہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر علامہ صادق جعفری نے 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر ”یکجہتی غزہ مارچ“ کی بھرپور حمایت اور عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔







