اہم ترین خبریںپاکستان

اگر ادارے اور حکومت امن قائم نہیں کر سکتے تو ہمیں اجازت دے دیں، علامہ مقصود ڈومکی

علامہ مقصود ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ عملی اقدامات کرے

شیعیت نیوز : جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری، ڈاکے اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی ریلی کی قیادت علامہ مقصود علی ڈومکی اور دیگر عمائدین نے کی۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا جیکب آباد میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔

ہمارے جوانوں سے موٹر سائیکلیں چھینی گئیں اور ان کے کارخانے میں گھس کر شعیب علی گولاٹو کو ڈاکوؤں نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔

تین مہینے گذر گئے آج تک پولیس مجرموں کو نا ڈھونڈ سکی ہے۔

مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس قیام امن کے سلسلے میں سنجیدہ عملی اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھین : پاک افغان بارڈر پر لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

ہم قیام امن کے سلسلے میں پولیس اور حکومت سے مکمل تعاون کریں گے۔

لیکن اگر سندھ حکومت اور پولیس ڈاکوؤں اور مجرموں کے سامنے بے بس ہیں تو پھر جیکب آباد کا امن و امان سندھ حکومت باضابطہ طور پر ہمارے حوالے کرے، پھر ہم دیکھتے ہیں کہ کون سا بدمعاش آ کر جیکب آباد کے عوام کو لوٹتا ہے۔

ہم سرعام مجرموں کی ٹانگیں توڑیں گے اور مجرم چور اور لٹیروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔

جیکب آباد میں سی سی ٹی وی کیمرے ہر چوک اور چوراہے پہ لگائے جائیں تاکہ مجرموں کی بروقت نشاندہی ہو سکے اور جو بااثر لوگ مجرموں کی پشت پناہی کر رہے ہیں انہیں بے نقاب کرتے ہوئے شریک جرم قرار دیا جائے۔

امن و امان کی صورتحال درست نہ ہوئی تو ہم امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button