اہم ترین خبریںپاکستان

پاک افغان بارڈر پر لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی کردیئے

شیعیت نیوز : پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

دہشتگردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دراندازی کی کوشش کی۔

سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرکے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک اور 4 زخمی کردیئے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بارہا افغان عبوری حکومت کو اپنی طرف موثر بارڈر مینجمنٹ کا کہتا آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں

امید ہے افغان عبوری حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پورے کرے گی۔

توقع ہے افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں کرنے دے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button