شراکہ نامی تنظیم پاکستان میں اسرائیلی مقاصد کی ترویج میں سرگرم، اہم رپورٹ

06 اپریل, 2025 19:22

شیعیت نیوز : پاکستان میں فلسطینیوں کے حقوق کی جنگ لڑنے والی ایک تنظیم نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں ایک خیانت کار تنظیم کو بے نقاب کیا گیا۔

شراکہ نامی تنظیم نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ہدایات کو روندنا شروع کردیا۔

شراکہ نامی تنظیم کو متحدہ عرب امارات نے متحرک کیا اور اسلام آباد میں واقع متحدہ عرب امارات کی ایمبیسی نے اس تنظیم کی پشت پناہی کی۔

یہ ٹاسک پاکستانی امریکی خاتون انیلہ علی کو سونپا گیا جس نے مختلف مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ایک خاص مقصد کے تہت راہ و رسم بڑھائے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی پولیس نے کشمیری عالم دین آغا سید ہادی کو نظر بند کر دیا

مختلف میڈیا نمائندگان کو اسرائیل کے دورے کروائے گئے، جن میں پی ٹی وی کے افسر احمد قریشی، سابق چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف، میٹرو نیوز کے امتیاز میر، جیو نیوز کے سبط عارف سرفہرست ہیں۔

اتحاد بین المذاہب کے نام پر دیوبندی، بریلوی، شیعہ، حتکہ ہندو، سکھ اور عیسائیوں کو ساتھ بٹھایا گیا۔

حکومت اور ریاستی ادارے، آئین پاکستان کی حفاظت کی ذمہ داری ادا کریں اور اس شراکہ نامی تنظیم کا جلد از جلد محاسبہ کیا جائے۔

پاکستان کبھی غاصب صیہونی، عالمی دہشتگرد ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

2:18 صبح مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔