اہم ترین خبریں
بھارتی پولیس نے کشمیری عالم دین آغا سید ہادی کو نظر بند کر دیا
علماء کرام کی آواز دبانے کی بھارتی ریاستی کوششیں بے نقاب

شیعیت نیوز : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے معروف اسکالر اور عالم دین آغا سید ہادی کو سرینگر میں ان کے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پولیس کی ایک ٹیم ہفتے کی شام آغا سید ہادی کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انہیں ان کی نظر بندی کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جنت البقیع کا انہدام: سعودی عرب و اسرائیل کی مشترکہ پاور پالیٹکس کا کربناک باب
آغا ہادی کو سرینگر کی ایک مسجد میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔