اہم ترین خبریںیمن

ایرانی حکام کا مؤقف، یمن میں کوئی ایرانی نہیں شہید ہوا، میڈیا پراپیگنڈا جاری

یمن پر امریکی حملہ: حوثیوں کی شہادت کا دعویٰ، ایران کی تردید

شیعیت نیوز : امریکہ نے منگل کو یمن کے بندرگاہی شہر الحدیدہ کے ساحلی علاقے الفضاح پر فضائی حملہ کیا۔

یمن کے وزیر اطلاعات معمر العریانی نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی فضائی حملے میں 70 حوثی شہید ہو گئے ہیں، جن میں ممتاز فیلڈ کمانڈر اور سپاہ پاسداران انقلاب کے متعدد ماہرین بھی شامل ہیں!

یہ بھی پڑھیں: اللہ کے شیروں نے دشمن کے چھکے چھڑا دیے، جنرل حسین سلامی

تاہم مصدقہ اطلاعات سے ثابت ہوتا ہے کہ یمن میں کوئی ایرانی شخص شہید نہیں ہوا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ اس طرح کی میڈیا کہانیوں کو نفسیاتی جنگ کے ایک حصے کے طور پر پھیلایا گیا ہے جس کا مقصد خطے کو ایک وسیع جنگ میں دھکیلنا ہے۔

دوسری طرف ایران کے فوجی حکام نے بارہا اعلان کیا ہے کہ یمنی انصار اللہ کی فورسز اکیلی امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف یکجہتی سے لڑ رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button