اہم ترین خبریںدنیا
چین کا امریکہ کو کرارا جواب، 34 فیصد اضافی ٹیرف کا اعلان
بیجنگ کا سخت مؤقف، 16 امریکی کمپنیوں پر ایکسپورٹ کنٹرول، 6 کی اہلیت معطل

شیعیت نیوز : چین نے امریکی صدر کی ٹیرف پالیسی کے جواب میں امریکی اشیاء پر 34 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو 10 اپریل سے لاگو ہو گا۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ بدھ کو امریکہ کی طرف سے چینی اشیاء پر 34 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بیجنگ کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر اور سعودی ولی عہد کی عید پر گفتگو، مسلم اتحاد پر زور
چین کے فوری ردعمل سے پتہ چلتا ہے کہ بیجنگ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بجائے سخت موقف اختیار کرنے جا رہا ہے۔
بیجنگ نے جوابی کارروائی کے طور پر، 16 امریکی کمپنیوں پر ایکسپورٹ کنٹرول لگایا ہے جب کہ اس ملک سے منسلک چھ کمپنیوں کی چین کو ایکسپورٹ اہلیت کو معطل کر دیا ہے۔