اہم ترین خبریںلبنانمقبوضہ فلسطین

امریکی-صیہونی حملے خطے کے خلاف شیطانی جنگ ہیں، حزب اللہ

"لبنانی مزاحمت نے خطے کے اتحاد اور صیہونی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی"

شیعیت نیوز: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کر کے شام، یمن، غزہ اور لبنان پر امریکی اور صیہونی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا کہ "یہ حملے خطے کی اقوام کے خلاف امریکی-صیہونی شیطانی محور کی طرف سے چھیڑی جانے والی جنگ کا حصہ ہیں، جس کا مقصد خطے کے ممالک پر دباؤ ڈال کر غاصب ریژیم کو تحفظ فراہم کرنا ہے”۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ "شام پر بار بار حملے اس ملک کو کمزور کرنے کے امریکی-صیہونی ایجنڈے کا حصہ ہیں، کیونکہ وہ شامی عوامی مزاحمت سے خوف زدہ ہیں”۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی افواج کا امریکی بحری بیڑے ’ہیری ٹرومن‘ پر میزائل حملہ

حزب اللہ نے زور دیا کہ "صیہونی جارحیت کے خلاف شامی عوام کا جرات مندانہ موقف اس بات کا ثبوت ہے کہ شامی قوم غاصبوں کے مقابلے میں آبرومندانہ موقف پر قائم ہے”۔ بیان میں یمن پر امریکی حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ "یہ جارحیت یمن کو غزہ کی حمایت اور فلسطینی مزاحمت سے روکنے کی ناکام کوشش ہے”۔

لبنانی مزاحمت کے بیان میں واضح کیا گیا کہ "فلسطین اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے جاری ہے، جو صیہونی دشمن کی فلسطینیوں کے جذبہ استقامت کو توڑنے میں ناکامی کا ثبوت ہے”۔ حزب اللہ نے لبنان پر امریکی دباؤ اور صیہونی ریژیم کے مسلسل حملوں کے مقابلے میں "خطے کے ممالک کے اتحاد” پر زور دیا۔

بیان میں خطے کی اقوام سے کہا گیا کہ "صرف دو راستے ہیں: امریکی-صیہونی جارحیت کا مقابلہ کریں یا دشمن کے وسائل پر قبضے کے منصوبوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیں”۔ حزب اللہ نے شام، یمن اور فلسطین کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام آزادی پسندوں سے "عالمی برادری پر دباؤ بڑھانے” کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button