عید ہمیں اتحاد اور عادلانہ نظام کے قیام کا درس دیتی ہے، علامہ ساجد علی نقوی
شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید الفطر 1446ھ کے موقع پر اُمت مسلمہ کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ یہاں اگرچہ عید کا دن تو ہر سال اپنی روایت کے مطابق طلوع ہوتا ہے، لیکن ہر سال کی طرح حالیہ عید پر بھی ہمیں غربت، جہالت، مہنگائی، بے روزگاری، معاشرتی اور تعلیمی مسائل، مختلف امراض، جرائم اور بدامنی، خاص طور پر انتہاء پسندی جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید اصل میں خوشیاں بانٹنے کا نام ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
عید کا دن ہمیں اتحاد جیسے قرآنی اور نبوی فریضے کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ اس اتحاد کو آئندہ عید تک اسی جوش و جذبے اور خلوص و ولولے کے ساتھ جاری رکھنا ہوگا۔ عید کا دن ہمیں عادلانہ نظام کے قیام کی جدوجہد کی طرف متوجہ کرتا ہے۔
اس موقع پر ہمیں یہ عزم بھی دہرانا ہوگا کہ عالمِ اسلام کی مشکلات، جن میں بیت المقدس کی آزادی، غزہ کی ناگفتہ بہ صورتحال اور کشمیر کی سوگوار فضا سرفہرست ہیں، کے حل کے لیے اپنے حصے کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ دنیا بھر میں چلنے والی آزادی و حریت کی تحاریک کا سلسلہ جاری رہے گا۔







