یمن دشمن کو خوفناک سرپرائز دے گا، یمنی وزیر دفاع
"یمنی وزیر دفاع کا دعویٰ: ہماری فوج سیسہ پلائی دیوار کی مانند ناقابل تسخیر"

شیعیت نیوز: یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ یمنی فوج "سیسہ پلائی ہوئی دیوار” کی مانند ایک ناقابل تسخیر قوت ہے جو دشمن کو خوفناک سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یمنی مسلح افواج نہ صرف یمن بلکہ پوری امت اسلامیہ کے مسائل خصوصاً فلسطین کے لیے اہم فتوحات حاصل کر سکتی ہیں۔
بھی پڑھیں: یمنی افواج کا بڑا کارنامہ: 32 ملین ڈالر کے امریکی MQ-9 ریپر ڈرون کو تباہ کر دیا
العاطفی نے واضح کیا کہ یمنی افواج قومی قیادت کی حمایت سے متعدد جنگی مشنز انجام دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا: "ہماری فوجی صنعت میں وسیع جنگی توانائی موجود ہے جو دشمنوں کو حیران اور دوستوں کو خوش کرتی ہے۔”
یمنی وزیر دفاع نے امریکی حملوں کے بارے میں کہا کہ ان کا یمن کے موقف یا جنگی طاقت پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطین کی حمایت میں یمن کا موقف غیرمتزلزل ہے اور کوئی بھی خطرہ یمنی عوام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔