امریکہ کی اسرائیل کو کھل کر حمایت، حزب اللہ کا شدید ردعمل

29 مارچ, 2025 18:35

شیعیت نیوز: امریکہ مشرق وسطی میں صیہونی حکومت کی جارحیت کا سب سے بڑا حامی ہے۔ تل ابیب کی جانب سے لبنان میں بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باوجود واشنگٹن کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔

امریکہ کے مشرق وسطی کے لیے خصوصی نمائندے کے نائب، مورگان اورتاگوس نے لبنانی اور صیہونی حکام سے ملاقات کی ہے۔ یہ مذاکرات اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد ہوئے، جس کے بارے میں تل ابیب کا دعوی تھا کہ یہ حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا جواب تھا، تاہم حزب اللہ نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی اور ابوظہبی ہمارا اگلا ہدف ہوں گے، انصار اللہ

اورتاگوس نے کہا کہ لبنانی حکومت حزب اللہ سمیت تمام مسلح گروہوں کو مکمل طور پر غیرمسلح کرنے کی ذمہ دار ہے۔ امریکہ کو امید ہے کہ لبنانی فوج ایسے حملوں کی روک تھام کرے گی۔

لبنان اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی سرحدی لائن گذشتہ چند ماہ سے شدید کشیدگی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو سخت جواب دیا جائے گا۔

6:51 صبح مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔