اہم ترین خبریںیمن

دبئی اور ابوظہبی ہمارا اگلا ہدف ہوں گے، انصار اللہ

یمن کے خلاف امریکی حملوں میں تعاون کرنے والے غداروں کو قیمت چکانی ہوگی، انصار اللہ

شیعیت نیوز: یمن کی انصار اللہ کی سپریم کونسل کے رکن محمد الفرح نے ایکس پر متحدہ عرب امارات کے حکام کے نام ایک پیغام میں خبردار کیا ہے کہ یمن کے خلاف امریکی حملوں میں انٹیلی جنس اور میدانی تعاون فراہم کرنے والے تمام غداروں کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اماراتی غداروں کے اس طرح کے اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا اور وہ جلد ہی اس خیانت کی قیمت ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں یوم القدس کے شاندار اجتماعات، فلسطینیوں کے حق میں گونج اٹھا بغداد

الفرح نے خبردار کیا کہ یمنی میزائلوں سے نہ صرف المخا اور شبوہ شہروں کو نشانہ بنایا جائے گا بلکہ ابوظہبی اور دبئی بھی یمنی ردعمل کا اگلا ہدف ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button