اہم ترین خبریںعراقمقبوضہ فلسطین

عراق میں یوم القدس کے شاندار اجتماعات، فلسطینیوں کے حق میں گونج اٹھا بغداد

سید عمار حکیم: یوم القدس فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قدس کی آزادی کے لیے عملی جدوجہد کا دن ہے

شیعیت نیوز : عراق کے دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں عالمی یوم القدس کے موقع پر بھرپور اجتماعات منعقد کیے گئے، جن میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس سے قبل عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ سید عمار حکیم نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منانا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور قدس کی آزادی کے لیے عملی جدوجہد کا اعلان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوم القدس: صیہونی بربریت کے خلاف عالم اسلام کی گونج

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن فلسطینیوں کی نسل کشی اور صیہونی منصوبوں کے خلاف عالمی مزاحمت کی علامت ہے۔

عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی موقع پر مسلم اقوام اور دنیا کے آزاد لوگوں کی فعال شرکت سرزمین قدس سے ان کی گہری وابستگی اور ظلم کے خلاف مزاحمت کو ظاہر کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button