یوم القدس کو جمعة الوداع پر بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے، علامہ ساجد علی نقوی
"فلسطینی مظلوموں پر سامراجی مظالم کے خلاف 27 رمضان کو ملک گیر احتجاج کی کال"

شیعیت نیوز: علامہ سید ساجد علی نقوی نے زور دے کر کہا کہ جمعة الوداع (27 رمضان المبارک) کو یوم القدس بھرپور طریقے سے منایا جائے۔ انہوں نے تمام طبقات سے یوم القدس کے سیمینارز، اجتماعات اور ریلیوں میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا: "فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ چکے ہیں۔ سامراج و صہیونیت نے عورتوں، بچوں اور بزرگوں کے ساتھ ساتھ اسپتالوں، این جی اوز، صحافیوں اور امدادی سرگرمیوں کو نشانہ بنا کر انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں جو ان کی درندگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔”
بھی پڑھیں: دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیخ الجامعہ کے فرزند ڈاکٹر عبد الزھراء سمیت 6 زائرین شہید
انہوں نے مزید کہا: "سامراج اور استعماری قوتیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاگل پن کی حد تک سفاکیت پر اتر آئی ہیں۔ ہماری مطالبہ ہے کہ 27 رمضان کو ملک بھر میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی تحریک کو زوردار انداز میں منظم کیا جائے۔” علامہ نقوی نے واضح کیا کہ "قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں کو ان کا حق دلانے تک یہ احتجاج جاری رہے گا۔”