ایرانی فوج کا 31واں اعلان، اسرائیلی سائبر و دفاعی مراکز نشانے پر
شیعیت نیوز : ایران کی مسلح افواج نے اپنے 31ویں اعلان میں کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے ٹیکنالوجی اور سائبر مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
فوجی بیان کے مطابق آج صبح سے اسرائیلی ٹیکنالوجی و سائبر مراکز اور Rafael Advanced Defense Systems کے اسلحہ کمپلیکس کو حملوں کا ہدف بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز کی بندش، ایران کن ممالک کو گزرنے کی اجازت دے رہا ہے؟
بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے بحری اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کا جواب ہیں اور ان میں درست ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔
ایرانی فوج کے مطابق ان کارروائیوں میں مصنوعی ذہانت اور شہریوں کے خلاف استعمال ہونے والے آلات کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ صیہونی دفاعی نظام Iron Dome کے میزائل ڈویلپمنٹ سینٹرز اور ڈرون سے متعلق تنصیبات بھی حملوں کی زد میں ہیں۔







