تہران میں مشترکہ تشییع کا اعلان، علی لاریجانی اور غلامرضا سلیمانی شہداء میں شامل

17 مارچ, 2026 23:50

شیعیت نیوز: شہید علی لاریجانی اور شہید غلامرضا سلیمانی کے جنازے کی تقریب، ناوشکن دنا کے شہداء کے جنازے کے ساتھ ایک ہی وقت میں منعقد ہو گی۔

مجاہد سائنسدان، انقلابی منتظم، بزرگ شہید ڈاکٹر علی لاریجانی (سیکریٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل) اپنے لائق فرزند اور ساتھیوں سمیت، اور اسی طرح "سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی” انقلاب اسلامی کے بسیج مستضعفین کے محنتی و مخلص سربراہ، سردار میجر جنرل پاسدار غلامرضا سلیمانی اپنے ساتھیوں سمیت، شیطانِ بزرگ یعنی سامراجی امریکہ اور منحوس صہیونی دہشت گرد رژیم کے ہاتھوں شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں بڑا سانحہ، بسیج فورس کے کمانڈر غلامرضا سلیمانی شہید

ان عظیم شہداء کے پاک اجساد، ناوشکن دنا کے بہادر شہداء کے ساتھ آج بروز بدھ دوپہر 1:30 بجے میدان انقلاب تہران سے معراج الشہداء تک تشییع کیے جائیں گے۔

1:39 صبح مارچ 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔