اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیخ الجامعہ کے فرزند ڈاکٹر عبد الزھراء سمیت 6 زائرین شہید

"ڈاکٹر عبدالزہراء قمی شہادت کے بعد سعادت ابدی سے ہمکنار، قم سے عید منانے واپس آرہے تھے"

شیعیت نیوز: بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے کلمت میں دہشتگردوں نے ریمدان بارڈر سے کراچی جانے والی بس کے زائرین کو نشانہ بنایا، جس میں جامعۃ المنتظر لاہور کے شیخ اختر عباس قمی (رح) کے صاحبزادے ڈاکٹر عبدالزہراء سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔ واقعے میں دہشتگردوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو شناختی کارڈ دیکھ کر گاڑی سے اتارا اور گولیاں مار کر شہید کردیا۔

بھی پڑھیں: گھر جانے کی حسرت حسرت ہی رہ گئی، 13 سال سے غیرملک رہنے والا پاراچنار کا رہائشی بچوں سے ملے بغیر انتقال کرگیا

شہید ڈاکٹر عبدالزہراء گزشتہ دو ماہ سے قم المقدسہ میں مقیم تھے اور عیدالفطر اپنے خاندان کے ساتھ منانے پاکستان واپس آرہے تھے۔ وہ ایک دیندار، خاکسار اور ہمدرد انسان تھے جو 15 شعبان کے موقع پر قم سے جمکران کے راستے میں زائرین کی تین روزہ خدمت بھی کرچکے تھے۔

دیگر شہداء میں اعظم طاہر (ملتان)، زاہد اصغر (پنجاب)، تنویر (منڈی چناوالا)، شہزاد (گجرات) اور علی عباس (گجرات) شامل ہیں۔ یہ واقعہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے مسافروں کو نشانہ بنانے کی ایک اور المناک واردات ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button