اہم ترین خبریںپاکستان

گھر جانے کی حسرت حسرت ہی رہ گئی، 13 سال سے غیرملک رہنے والا پاراچنار کا رہائشی بچوں سے ملے بغیر انتقال کرگیا

13 سال آسٹریلیا رہنے کے بعد پاکستان اپنے بچوں سے ملاقات کرنے آیا تھا، ضلع کرم کا رہائشی رستوں کی بندش کی وجہ سے 6 ماہ تک ہوٹل میں رہا اور آج انتقال کرگیا

شیعیت نیوز : 13 سال سے آسٹریلیا میں مُسافری کی زندگی گزارنے کے بعد پاکستان لوٹنے والا مُسافر ضلع کرم کے راستوں کی بندش کی وجہ سے 6 مہینے علمدار ہوٹل میں گزارتا رہا۔

6 ماہ علمدار ہوٹل میں گزارنے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتہائی مظلومی کی حالت میں انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کے زیراہتمام صوبہ کے پی میں 12 مقامات پر یوم القدس ریلیاں نکالی جائیں گی

13 سال آسٹریلیا میں گزار کر اپنے بچوں سے ملنے آیا تھا لیکن ریاست نے بچوں سے ملنے نہ دیا۔

مسافر مُلاقات کی حسرت اپنے دل میں لیے اللہ سے شکایت کرنے انکی بارگاہ میں حاضر ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button