کراچی میں ڈمپر مافیا کی دہشت، سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی: علامہ مبشر حسن
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کراچی میں ڈمپر اور ٹینکر مافیا کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر روزانہ معصوم شہریوں کو کچل دیا جاتا ہے، لیکن سندھ کی کرپٹ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
بھی پڑھیں: رجب بٹ پر تحریک لبیک کا توہین مذہب کا جھوٹا الزام: مذہبی انتہا پسندی کی نئی مثال
علامہ مبشر حسن نے الزام لگایا کہ "کرپٹ پولیس عیدی کے نام پر رشوت خوری میں مصروف ہے، جبکہ کمشنر کراچی اور مئیر کراچی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا نہیں کر رہے۔” انہوں نے کراچی کے شہریوں کو ڈمپر مافیا اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینے پر سخت تنقید کی۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طور پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا گیا تو عید کے بعد بھرپور عوامی احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔







