جعفر ایکسپریس حملے کے مبینہ سہولت کار سی ٹی ڈی نے حراست میں لے لئے
شیعیت نیوز : جعفر ایکسپریس حملے کے 4 مبینہ سہولتکاروں کو سی ٹی ڈی نے اپنی حراست میں لے لیا۔
ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ و کمیونیکیشن آلات کا فرانزک ہو رہا ہے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ جعفرایکسپریس پردہشت گردانہ حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگراداروں کے ساتھ مل کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی شناخت کر رہے ہیں۔
ہلاک حملہ آوروں کی شناخت کے فنگرپرنٹس نادرا کو بجھوائے ہیں جب کہ ہلاک حملہ آوروں کےجسمانی اعضاء بھی فرانزک ایجنسی کو بجھوا دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ملی یکہجتی کونسل پاکستان میں مذہبی رواداری کی عکاس ہے، لیاقت بلوچ
کوئٹہ سے پشاور کے لیے جانے والی جعفر ایکسپریس کو بی ایل اے کے دہشت گردوں نے سبی کے قریب یرغمال بنا کر خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو اغوا کر لیا تھا۔
پاکستانی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں تمام 33 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دہشت گردوں نے فائرنگ سے پاکستانی فوج کے 4 جوانوں سمیت 25 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔







